طاہرالقادری کا دس نکاتی عوامی فلاحی ایجنڈا ہی عوام کے مسائل کاحل ہے،کامیابی کے بعد عوامی خدمت عوامی تحریک کے نمائندوں کا نصب العین ہوگا

عوامی تحریک کے امیدوار غلام علی خان،غلام ربانی کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 اپریل 2015 20:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) وارڈ نمبر 7راولپنڈی کینٹ سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار غلام ربانی انتخابی دفتر میں انتخابی مہم کے لئے کمیٹیوں کے قیام کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پرامیدوار وارڈ نمبر07 غلام ربانی،میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،ملک طاہر جاوید،ملک ناصر،حاجی ظہیر الزماں،مطلوب قریشی ،سہیل عباسی اور وارڈ نمبر7کے عوامی تحریک ،عوامی تحریک یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

امیدوار وارڈ نمبر 07غلام ربانی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو ڈاکٹر طاہرالقادری کانمائندہ بن کر میدان میں نکلنے کی ضرورت ہے۔ غلام علی خان نے کہا کہ وارڈ نمبر 7سے غلام ربانی اور وارڈ نمبر1سے ماجد مہربان قریشی اور دیگر نے وقت کے فرعونوں کے خلاف نعرہ حق بلند کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہر دن اہم ہے،الیکشن کمپین میں ہر گھر اور علاقے کے ہر فرد تک عوامی تحریک کا انقلابی پیغام پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی عوامی فلاحی ایجنڈا ہی عوام کے مسائل کاحل ہے ۔کامیابی غلام ربانی اور ماجد مہربان قریشی کا مقدر بنے گی۔کامیابی کے بعد عوامی خدمت عوامی تحریک کے نمائندوں کا نصب العین ہوگا۔