یمن کی جنگ فرقہ وارانہ فساد کرانے کی عالمی سازش ہے، تمام فریقین کو اکٹھا ہونا ہو گا، حرمین شریفین کو ناحق کسی بھی خطرے پر اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے

اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا عبدالرحمن معاویہ کا تحفظ حرمین شریفین ریلی سے خطاب

جمعہ 3 اپریل 2015 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اہلسنت والجماعت نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ فرقہ وارانہ فساد کرانے کی عالمی سازش ہے، جس کیلئے تمام فریقین کو اکٹھا ہونا ہو گا، حرمین شریفین کو ناحق کسی بھی خطرے پر اپنی جانیں قربان کرنے سے ذریغ نہیں کریں گے۔ جمعہ کو لال مسجد سے آبپارہ چوک تک تحفظ حرمین شریفین ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت سنت و الجماعت کے رہنماء مولانا عبدالرحمن معاویہ نے کہا ہے کہ یمن سعودی عرب جنگ میں حرمین شریقین تقدس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ فرقہ وارانہ فساد کرانے کی عالمی سازی ہے، جسے ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کو اکٹھا ہونا ہو گا، حوثی قبائل شیعہ سنی جھگڑا نہیں بلکہ اس قبیلے کی اقتدار کیلئے جنگ ہے، اس جنگ سے حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اگر حرمین شریفین کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو تمام مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے دے کر مقدس شہروں کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان اکٹھے ہو جائیں تو کسی کی بھی جرات نہ ہو کہ وہ آنکھ اٹھا کر امت مسلمہ کی جانب دیکھے، پوری پاکستانی قوم تحفظ حرمین شریفین کیلئے انتہائی جذباتی ہے۔(اح+ش خ)

متعلقہ عنوان :