کسٹم انٹلیجنس کراچی نے پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ کے زریعے جرمنی بھیجنے والا سامان ضبط کرلیا

جمعہ 3 اپریل 2015 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ڈا ئریکٹریٹ کسٹم انٹلیجنس کراچی نے ڈا ئریکٹر جنرل انٹلیجنس اینڈ انویسٹگیشن لطف اللہ ورک کی اطلاع پر پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ کے زریعے جرمنی بھیجنے والا سامان ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کنٹینرز قبضے میں لے لیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈا ئریکٹر جنرل کسٹم انٹیلیجنس اینڈ انویسٹگیشن لطف اللہ ورک کو مصدقہ اطلاعات مو صول ہوئی تھی کہ جرمنی بھیجے جانے والے مذکورہ کنٹینرز میں جو اساف ) ISAF ( کی طرف سے بک کروائے گئے تھے ان میں وہ سامان نہیں ہے جو کہ کسٹم ایکسپورٹ کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھی کے کنٹینرز کو پورٹ پر لے جانے کے باوجود پچھلے کئی ماہ سے ایکسپورٹ نہیں کیا گیا اور وہ ایک طویل عرصے سے پورٹ قاسم پر پڑے ہوے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اطلاع پر کراچی کسٹم انٹیلیجنس کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل ڈا ئریکٹر ندیم احسن اور اسٹنٹ ڈائیریکٹر کلیم اللہ کی نگرانی میں پورٹ قاسم ایکسپورٹ کا دورہ کیا تو وہاں پر ایسے اٹھارہ کنٹینرز موجود پائے گئے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بانڈڈ کیرئیر ) Bonded Carrier ( اور کلےئرنگ ایجنٹ (Clearing Agent) کو طلب کر کے ان سے اس سامان کے کاغذات منگوائے گئے ۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ لوگ اس بات کاتسلی بخش جواب نہ دے سکے کے اتنی بڑی تعداد میں اِساف ) ISAF (کے کنٹینر ز پورٹ پر لانے کے باوجود اب تک کیوں برآمد نہیں کیئے گئے کسٹم کے کاغذات کے مطابق اِن 18کنٹینروں میں سے 8 کنٹینروں میں تیزاب (ACID) سے بھری ہوئیں ٹیوب لایٹس اور بیٹریاں ظاہر کیئے گئے تھے۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران اِن کنٹینروں میں رکھے گئے سامان کے برخلاف لکٹری کے ڈبے اور پتھر کی اینٹیں موجود پائی گیئں۔

اِس طرح سے یہ اطلاع درست ثابت ہوئی کے اِن کنٹینروں کے زریعے ایکسپورٹ کیا جانے والا اصل سامان چوری اور غائب کرکے اُن میں اینٹیں اور لکٹری بھری گئیں تھیں۔ کسٹم ایکٹ1969 کے تحت مقدمہ درج کرکہ اِن 8 کنٹینروں کو سامان سمیت فوری طور پر ضبط کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے کسٹم کورٹ میں ایف۔آئی۔آر داخل کر دی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلیجنس محمد آصف مرغوب صدیقی نے مزید بتایا کے اِساف فورسز کا یہ سامان دراصل درآمد کرکے طورخم کسٹم اسٹیشن پشاور کسٹم ہاؤس سے دوبارہ پورٹ قاسِم ایکسپورٹ کے زریعے بیرونِ ملک بھیجا جانا تھا اور یہ سامان بانڈڈ کیرئیر ) Bonded Carrier ( میسرز پورٹ کنیکشن پرائیوٹ لیمیٹیڈ کراچی کے زریعے واپس جرمنی برآمد کیا جانا تھا۔

اِس سلسلے میں بانڈڈ کیرئیر کے نمایندے کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور اِس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی کی جایئں گی۔ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کے 9 کنٹینروں جس میں کسٹم کے کاغذات پر خطرناک کمیکل ظاہر کیا گیا ہے۔ انہیں بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے لیکن حفاظتی نقطہ نظر کی خاطر اُن کی جانچ پڑتال متعلقہ اداروں کو شامل کر کے کی جائے گی۔ایک کنٹینر کو اینٹی نارکوٹکس فورس (A N F) نے روکا ہوا ہے اس پر کارروائی متعلقہ ادارہ خود کرے گا اس سلسلے میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔ اِس حوالے سے کسٹم انٹیلیجنس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :