لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس 88.54پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5388.44 پربندہوا

جمعہ 3 اپریل 2015 20:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس 88.54پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5388.44 پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر98کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔24کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 5کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ69 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل32لاکھ30ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ23لاکھ26 ہزار500حصص۔سدرن الیکٹرک پاورکمپنی لمیٹڈ کے 4 لاکھ95ہزار500 حصص۔ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے1 لاکھ65ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.73روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت15.74روپے کم ہو گئی۔