Live Updates

پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے اجلاس میں صوبے بھر میں مینارٹیز کی ممبرسازی جلد شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 اپریل 2015 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے صوبائی عہدیداران اور ضلعی صدور کا اجلاس زیرِصدارت پی ٹی آئی پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں عہدیداران نے پارٹی آئین میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور تنظیمی امورسمیت پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں مینارٹیز کی ممبرسازی جلد شروع کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں، پی ٹی آئی پنجاب مینارٹی ونگ کا جلد وفد چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، اجلاس میں مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر ایم پی اے شنیلاروتھ ، سینئرنائب صدور مہندر پال سنگھ ، ملک طارق جاوید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجازعالم آگسٹن ،نائب صدر پنجاب ثمر ناظر ،کوآرڈینیٹر لاہور کرامت کھوکھر ، ارسلان ویلیم ، ڈاکٹر ایلون ، ضلعی صدر شیخوپورہ داؤد گل، ضلعی صدرسیالکوٹ جان مقبول، ضلعی صدر اوکاڑہ واجد مسیح، ضلعی صدر قصور اشرف آسی مائیکل ، ضلعی صدر حافظ آباد عظیم مسیح، سیکرٹری یوتھ مینارٹی ونگ شنیل ارشد شریک تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :