پی ٹی آئی صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی‘ اعجاز چوہدری
نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے پنجاب کے عوام کو مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ، عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں
جمعہ 3 اپریل 2015 20:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، نچلی سطح پر انتخابات صحیح معنوں میں جمہوریت کی نرسری ہیں، ان انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواران نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، عہدیداران اور کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ ان انتخابات میں پارٹی پلیٹ فارم پر بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے امیدواران کی کامیابی میں دن رات ایک کردیں ،نچلی سطح پر ہونے والے انتخابات میں نئی قیادت ابھر کر سامنے آئے گی اور جتنی نچلی سطح پر بنیاد مضبوط ہوگی تو پھر پی ٹی آئی کو نیا پاکستان بنانے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی حیران کن نتائج دے گی جو کہ تمام جماعتوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہوں گے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو اپنی سیاسی اوکات کا بھی اندازہ ہو جائے گا، پاکستان کے باشعور عوا م کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں، انہوں نے کہاکہ نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے پنجاب کے عوام کو مقامی حکومتوں سے محروم رکھا اور پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروانے کے لئے بھرپور عدالتی جدوجہد کی اور انشاء اللہ نچلی سطح پر ہونے والے انتخابات سے پی ٹی آئی کی مضبوطی اور طاقت میں اور اضافہ ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.