لاکھوں روپے گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد
پولیس نے ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کر لیا
جمعہ 3 اپریل 2015 20:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاکھوں روپے کی گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک کی طرف سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، پولیس نے ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم عبد الرزاق نے گیس میٹر کو ٹمپر کرکے گیس چوری کے ذریعے خزانے کو87 لاکھ34 ہزار350 روپے کانقصان پہنچا یا۔
جس پر پولیس تھا نہ صدر مریدکے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں ملزم نے عدالت کے روبروضمانت قبل از گر فتاری کی درخواست دائر کی تھی ۔پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ محکمہ گیس کی ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے لہٰذاملزم سے ریکوری کے لئے اسکی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔ اس دوران ملزم نے عدالت کے احاطے سے بھاگنے کی کو شش تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.