بلوچ قوم آپس کے اختلافات بالائے طاق رکھ کر قبائلی تنازہ عات کے حل کیلئے کو شش کریں ، موسیٰ جان احمد زئی بلوچ

جمعہ 3 اپریل 2015 20:04

قلات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمد زئی بلوچ نے کہا ہیکہ بلوچ قوم مزید قبائلی تنازہ عات کا متحمل نہیں ہو سکتی قبائلی تنازعات بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں قبائلی رہنماء بلوچستان میں جاری قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار کوٹ منگچر میں منعقدہ قبائلی جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا قبائلی جر گہ سے سردار زادہ میر سعید احمد لانگو میر اختر حسین لانگو سید علی محمد شاہ آغا عبدالطیف شاہ سید محمود شاہ میر ناصر لانگو اور دیگر قبائلی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ بلوچ قوم اپنی آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قبائلی تنازہ عات کے حل کے لیئے کو شش کریں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو تمام قبائل کے معتبری کی عزت و احترام کر نا چاہئے اور تمام قبائل کے معتبرین تنازعات کے حل کے لیئے خلوص نیت سے کام کریں تاکہ بلوچستان میں جاری قبائلی تنازعات کو حل کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچی روایات کے مطابق معتبرین کی عزت و احترم کر نا چاہئے تاکہ تنازعات کو خوش اسلوبی سے ختم کر کے قبائل کو آپس میں شیرو شکر کیا جائیں۔