دنیا بھر کے مظلوم محنت کش عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،حبیب الدین جنیدی

جمعہ 3 اپریل 2015 20:04

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ،سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ایشیاء ،افریقہ اور لاطینی امریکہ کے غریب عوام کے شانہ بشانہ دنیا بھر کے مظلوم محنت کش عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جن کی جدوجہد اور عظیم قربانی نے دنیاکے اس خطہ میں سیاسی طاقت کو اُمراء ،جاگیرداروں اور وڈیروں کے ڈرائنگ رومز سے نکال کر اُسے غریبوں ،مزدوروں اور کسانوں کے جھونپڑوں میں منتقل کردیا اور اس طرح طاقتور طبقات کی سیاست پر اجارہ داری کی کمر توڑ کر رکھدی ۔

(جاری ہے)

سینئر مزدور رہنما نے کہا کہ پاکستان کا محنت کش اُن کی صلاحیتوں، جدوجہد اور وطن عزیز کے لئے قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتا ہے۔