صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 3 اپریل 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ صاف ،سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدودمیں جاری صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاحکے ہمراہ سائٹ زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنرنے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے۔