تیز رفتار ترقی کی دوڈ میں شامل ہونے کیلئے نوجوان نسل کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینا ہوگی،سیف الدین خالد

جمعہ 3 اپریل 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہا ہی کہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور تیز رفتار ترقی کی دوڈ میں شامل ہونے کیلئے نوجوان نسل کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینا ہوگی ہماری نئی نسل کو معیاری سہولتوں کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہم سب کو اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی ایم ایس او کی مرکزی جوائنٹ سکریٹری سیدہ زہرہ نقوی اور ریشماظفر کے ہمراہ گورنمنٹ اسکول قاسم العلوم کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے طلبہ سے خصوصی گذارش کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیں تمام طلبہ کی ذمہ داری ہیکہ اساتذہ کی عزت کریں اور دی جانے والی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں جبکہ والدین اپنے بچوں کی روزمرہ کی مصروفیات پر خصوصی توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر درس و تدریسی کے بارے میں معلومات رکھیں جب تک ہم اپنے بچوں پر توجہ نہیں دینگے ہمارے بچوں کو بہترین تربیت ممکن نہ ہوسکے گی اسموقع پرانہوں نے اساتذہ اور متعلقہ NGOکے نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ آج آپ نے ان بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا جوبیڑا اٹھا یا ہے وہ ایک مثال ہے اور ہم سب کی دعا ہیکہ اللہ کریم آپ کو اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :