پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کے پہلے روز 45 ہزار سے زائد کتاب فروخت

جمعہ 3 اپریل 2015 19:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے کتاب میلے کے پہلے روز تقریباََ 45 ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئیں ۔ کتاب میلے کے دوسرے روز بھی معروف صحافیوں بشمول عطاء الرحمن، ڈاکٹر اجمل نیازی، نجم ولی خان، میاں حبیب اللہ، افضال ریحان، ادیبوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء، طلباء و طالبات ، سول سوسائٹی اور تمام طبقہ ہائے فکر سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بوڑھے بچے اور معذور افرادکی بڑی تعداد نے بھی کتاب میلے میں بھی شرکت کی۔ کتاب میلے میں در حقیقت ایک عظیم الشان میلے کا سماں رہا اور میلے کے شرکاء نے کتابوں پر زیادہ سے زیادہ رعائیت کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کتاب میلے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عطاء الرحمن نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا کتاب میلہ ملک کی علمی تہذیب کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم قومی ادارے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کہ موجودہ دور میں یہ تاثر ہے کہ کتاب سے رغبت کم ہو گئی ہے اور مطالعے کی عادات پہلے کی مانند نہیں رہیں لیکن میں گزشتہ 4 برس سے کتاب میلے میں آرہا ہوں اور ہر برس یہ دیکھ کر دل و دماغ کو تقویت ملتی ہے کہ اس میلے کی بدولت ہماری نوجوان نسل کتاب کے ساتھ دلچسپی رکھتی ہے اور کتاب بینی کا رحجان ایک مرتبہ پھر بڑھ رہا ہے۔ اس سال کتاب میلے میں یہ دیکھ کر خاص طور پر مسرت ہوئی کہ نہ صرف نوجوان طلباء و طالبات بلکہ عام لوگوں کی بڑی تعداد کتابوں کی خریداری کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :