اعجاز چوہدری کو کنٹونمنٹ بورڈز اور صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا
امیدواروں کے چناؤ کے لئے مشاورت اور کسی بھی طرح کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ریو یو کمیٹیز بھی قائم کرنے کی ہدایت ‘ ذرائع
جمعہ 3 اپریل 2015 19:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو کنٹونمنٹ بورڈز اور صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار سونپ دیا، باضابطہ مشاورت اور کسی بھی طرح کی شکایات کو دو ر کرنے کیلئے ریو یو کمیٹیز بھی قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے رواں ماہ ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈز اور رواں سال ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کو رہنماؤں کیلئے ٹیسٹ کیس کے طور پر ٹارگٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو پنجاب کاٹاسک سونپ دیا ہے ۔
اعجاز چوہدری کو کنٹونمنٹ بورڈز اور مجموعی طور پر صوبہ بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤ ، ٹکٹوں کے اجراء اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کی سامنے آنے والی شکایات کے تدارک کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کیلئے نوجوانوں اور ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.