چینی صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 19:37

چینی صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے 9 ، 10 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر ان کے دورہ پاکستان میں تاخیر کا شکار ہو نے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چینی صدر کی مصروفیات مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے باعث متاثر ہوئی ہیں ۔

چینی صدر کی جانب سے دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کیا جانا تھا اور اب ان دوروں کو بھی ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل 2014 ءمیں بھی چین کے صدر ژی جن پنگ کا دورہ پاکستان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف دھرنوں کے باعث ملتوی ہوگیا تھا تاہم اب ایسی کسی صورتحال کے نہ ہونے کے باعث چینی صدر کے دورے کے ملتوی ہونے کو حکومت کے مخالفین کی جانب سے اسے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :