وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر پیدل چلنے والے افراد کیلئے 8پلوں کیلئے 501.692ملین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے ، پارک انکلیو خیابان مارگلہ جی ٹی روڈ اور سیکٹر بارہ ڈی کا منصوبہ پر کام جاری ہے، جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کو سی ڈی اے حکام کی بریفنگ کمیٹی کی مختلف سیکٹرز میں جاری کاموں کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت

جمعہ 3 اپریل 2015 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر پیدل چلنے والے افراد کیلئے 8پلوں کیلئے 501.692ملین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے جبکہ پارک انکلیو خیابان مارگلہ جی ٹی روڈ اور سیکٹر بارہ ڈی کا منصوبہ پر کام جاری ہے، جلد پایہ تکمیل کو پہنچ چائے گا۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمد حیات خان کی زیر صدارت جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کمیٹی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی کو سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی نئے اور پرانے منصوبوں پر کام جاری ہے کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو اسلام آباد خیابان ، مارگلہ اور سیکٹر ڈی بارہ پر کام جاری ہے اور زیرو پوائنٹ سے لے کر روات تک اسلام آباد ہائی وے کی اپ گریڈیشن تعمیر و مرمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مستقبل قریب میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر ہائی و اور سیونتھ ایونیو کری ماڈل ویلچ پر انٹر چینج اور فیصل ایونیو انڈر پاس ، جی سیون اور جی ایٹ اور ایف سیون اور ایف ایٹ کے درمیان انڈر پاس پر کام جاری ہے جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کیلئے آٹھ مختلف شاہراہوں پر پل بنائے جائیں گے جس کا 501.692ملین کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ایک کشمیر ہائی وے2 اسلام آباد ہائی وے ، ایک آئی جے پی روڈ ، ایک نائنتھ ایونیو ، ایف نائن پارک ے قریب قائم کیا جائے گا جبکہ ایچ ایم سی ٹیکسلہ پل کی آئندہ مالی سال میں تعمیر کئے جائیں جب ان کیلئے رقم مختص کر دی گئی۔ کمیٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بھی اقدامات کئے جائیں اور مختلف سیکٹرز میں جاری کاموں کو بھی تیز کیا جائے۔(اح+ال)

متعلقہ عنوان :