ایوان بالا کے پہلی مرتبہ منتخب ارکان سینیٹ کی بجائے پہلے روزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے

فاٹا سے4 نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے

جمعہ 3 اپریل 2015 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ایوان بالا کے پہلی دفعہ منتخب ہونے والے ارکان ایوان بالا کے باضابطہ اجلاس میں پہلے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نو منتخب ارکان اب تک سینیٹ اجلاس میں صرف حلف اٹھا سکے ہیں، جبکہ پہلا سینیٹ کا باضابطہ اجلاس پیر کی شام چار بجے طلب کیا گیا ہے، تاہم اس سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس گیارہ بجے ہو گا، اسی طرح نو منتخب ارکان ایوان بالا کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کے بجائے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ فاٹا سے چار نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ کیونکہ وہ پیر کی شام ہی حلف اٹھائیں گے(اح+اچ)

متعلقہ عنوان :