احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایف ڈی ایم اے ارشد خان کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 18:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایف ڈی ایم اے ارشد خان کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا، ارشد خان کو متاثرین مہمند کے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیب نے کارروائی کرتے ہوئے پشاورکے علاقے سے سابق ڈی جی ایف ڈی ایم اے ارشد خان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا تھاجسے احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزم کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ارشد خان کو متاثرین مہمند کے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کیس میں ملوث دو سوشل موبلائزر بھی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیئے گئے۔(اح)

متعلقہ عنوان :