پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کئے جانے کے باوجود سینٹ کا اجلاس شیڈول کے مطابق پیر کو ہوگا‘ چیئرمین سینٹ کے عہدے کی وجہ سے یمن کی صورتحال کے حوالے سے کوئی بیان نہیں جاری کرسکتا‘ سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل مقررہ مدت میں کی جائے گی‘ چیئرمینوں کے معاملے پر سینٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف جلد مشاورت کا عمل شروع کرینگے

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کئے جانے کے باوجود سینٹ کا اجلاس شیڈول کے مطابق پیر کی سہہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا‘ چیئرمین سینٹ کے عہدے کی وجہ سے یمن کی صورتحال کے حوالے سے کوئی بیان نہیں جاری کرسکتا‘ سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل مقررہ مدت میں کی جائے گی‘ چیئرمینوں کے معاملے پر سینٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف جلد مشاورت کا عمل شروع کرینگے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء“ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے وہ کوئی بیان نہیں دینا چاہتے کیونکہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد وہ کسی قسم کی بیان بازی مناسب نہیں سمجھتے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے 6اپریل کو گیارہ بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے تاہم سینٹ کا اجلاس پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق چھ اپریل کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور سینٹ کا اجلاس سہہ پہر چار بجے ہوگا جو 17اپریل تک جاری رہے گا۔

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ قواعد کے مطابق کم سے کم مدت میں قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور اس معاملے میں سینٹ سیکرٹریٹ ‘ قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا کیونکہ باقی جماعتوں کے ساتھ راجہ ظفر الحق اور اعتزاز احسن نے بات چیت کرنی ہے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :