بونیر، گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے عورت سمیت دو کمسن بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے

جمعہ 3 اپریل 2015 17:41

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تھانہ ناوہ گئی کی حدود میں دشوار گزار پہاڑی علاقہ املوک میں فریدون کے گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے بیوی اور دو کمسن بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او بونیر سید خالد محمود ہمدانی نے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچایا۔جہاں پر مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ ملکر امدادی کام کے ذریعے تودہ کو ہتا کر لاشوں کو نکال دیا۔

حالیہ اور جمعہ کے رات شدید بارش کے باعث جمعہ کے روز صبح چھ بچے اچانک ایک بڑا تودہ فریدون کے گھر پر آگرا،جس سے تاج مینہ زوجہ فریدون، 6سالہ بیٹی شرافت بی بی،اور 4سالہ بیٹا یاسر علی کان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ادھر سڑک کے حادثے میں ایک داماد نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کو مقتول ارشد عالم ساکن زگہ کھنڈو کے بھائی محمد عالم ولد کریم نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ انکا جواں سال بھائی اپنے موٹر سائیکل پر تورورسک جارہا تھا کہ جئے سر کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈبل کیبن ڈاٹسن نمبر 24بونیر جیسے درائیور حسین جان ولد احمد جان ساکن انغافور چلا رہا تھا نے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے بعد ازاں ڈگر ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ڈگر پولیس نے ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔