مزدور طبقے کی خوشحالی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے،افتخار حسین

حکومت مزدور دوست لیبر پالیسی بنا ئے ، علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے

جمعہ 3 اپریل 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت مزدور دوست لیبر پالیسی بنا کر محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا دے تو پاکستا ن ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ دار اور صنعت کار محنت کشوں کی انتھک محنت سے حاصل ہونے والے منافع سے پرتعیش زندگی گزار رہا ہے جبکہ محنت کش اور مزدور بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے اب ایسا نظام نہیں چل سکتا، وقت آگیا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپ ، اعلیٰ تعلیم ، ملکی و غیر ملکی اداروں میں مفت تعلیم دلوائی جائے ، مزدوروں کے بچوں کی شادی بیاہ، تعلیم اور دیگر وویلفےئر گرانٹس ، لیبر کالونیاں قائم کی جائے، فلیٹس بنا کر مزدوروں کو الاٹ کئے جائیں ، مزدروں کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کر کے جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اُنہوں نے کہا کہ حکومت چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرئے اور ہوم بیسڈ ورکرز خصوضاخواتین ورکرز کے استحصال کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائے اور ملک میں نافذ لیبر قوانین کو جامعہ بنا کر ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ مزدور طبقے کی خوشحالی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :