جنرل ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل
منصوبے پر 20لاکھ روپے لاگت آئی، واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک گھنٹے میں دو ہزار گیلن تک پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا ایل جی ایچ کے ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام خالی جگہوں پر پودے اور گھاس لگائی جائے گی ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی انجم حبیب وہرہ
جمعہ 3 اپریل 2015 17:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) جنرل ہسپتال میں مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نے کام شروع کردیا۔ انجمن بہبودی مریضاں کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والے اس منصوبے پر 20 لاکھ روپے لاگت آئی۔ مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک گھنٹے میں دو ہزار گیلن تک پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا۔ یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے گذشتہ روز ایل جی ایچ میں ایک انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید صہوبن، انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداران اور دیگر سینئر ڈاکٹرز موجود تھے۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے مریضوں اور ان کے لواحقین کے علاوہ ہسپتال ملازمین کو بھی پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.