Live Updates

ملکی معیشت کو دھرنا سیاست نے نہیں کرپشن اور اقرباء پروری نے تباہ کیا ‘ عامر اقبال سندھو

نواز شریف سعودی عرب کے ذاتی احسانوں کا بدلہ پوری قوم کی قربانی دے کر نہ اتاریں ‘رہنماء تحریک انصاف

جمعہ 3 اپریل 2015 17:34

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو دھرنا سیاست نے نہیں کرپشن اور اقرباء پروری نے تباہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بظاہر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر متفق ہوگئی ہے ،حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب واقعی بااختیارجوڈیشل کمیشن قائم ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے ذاتی احسانوں کا بدلہ پوری قوم کی قربانی دے کر نہ اتاریں ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں فوج بھیجنے کا اہم فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد فائنل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت عزیز ہے لیکن جنگ ہر مسئلے کا حل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قبل ازیں افغانستان میں مداخلت کی سزا ابھی تک بھگت رہا ہے ۔یمن جنگ کا حصہ بنے کی بجائے مسلم ممالک میں اتحاد کی کوششیں کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماء بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ،کراچی کو جرائم سے پاک کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات