ایف پی سی سی آئی نے آذربائیجا ن کی چیمبر آف کامرس کے ساتھ تجا رت کے فر وغ کے لیے یا داشت نا مہ پر دستخط کردیئے

جمعہ 3 اپریل 2015 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)آذر با ئیجا ن کے ساتھ دو طر فہ تجا رتی تعلقا ت کے فروغ کے لیے انتہا ئی بہتر امکا نا ت ہیں جو چاول ، ٹیکسٹا ئل ، انجنیئر نگ ، پلا سٹک ، کمیکل اور زرا عت کی پیداوار کے شعبو ں میں ہو سکتے ہیں ۔ ان امکا نا ت کو اب تک استعمال نہیں کیا گیا ۔ یہ با ت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے نائب صدر وسیم وہرا نے بتا ئی جنھوں نے حال ہی میں با کو میں منعقد پاکستان -آذربائیجا ن بز نس فور م میں شر کت کی اور آذربا ئیجا ن چیمبر آف کامرس کے ساتھ یا داشت نا مہ پر بھی دستخط کیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میر ے لیے اعزاز کی با ت ہے کہ کے پاکستان کے صدر ممنو ن حسین اور آذربائیجا ن کے صدر کی مو جو گی میں آذربائیجا ن سی سی آئی مفا ہمتی یاداشت پر دستخط ہو ئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ، آذربائیجا ن چیمبر آف کامرس کے ساتھ جو ائنٹ بز نس کو نسل تشکیل دے گی تا کہ دو نوں ملکوں کے در میان تجا رت کو فرو غ دیا جا سکے ۔ ان کو بتا یا گیا کہ حکو مت آذربائیجا ن کو اہمیت دے رہی ہے جس کا اندازہ صدر پاکستان کی قیا دت میں جا نے والی متعدد وفود سے لگا یا جا سکتا ہے ۔ وفد میں پاکستان کے مختلف با صلا حیت شعبو ں کو نما ئندگی دی گئی تھی جس نے B2Bمیٹنگ میں شر کت کی ۔