ایف پی سی سی آئی عالمی نما ئش برا ئے سر وسز میں شر کت کر ے گی

جمعہ 3 اپریل 2015 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی عالمی نما ئش برا ئے سر وسز میں شر کت کر ے گی جس کا اہتمام کا نفیڈریشن آف انڈ ین انڈسٹر ی (CII) نے کیا ہے جو 23اپر یل 2015تک پر گتی میدان نئی دہلی انڈیا میں منعقد ہو گی ۔ بھا رت کے وزیراعظم نر یند ر مو دی نما ئش کا افتتا ح کر یں گے ۔

(جاری ہے)

نما ئش کا مقصد سر وسز سیکٹرمیں کام کر نے والی کمپنیوں کو عالمی سطح پر پلیٹ فا رم مہیا کر نا ہے جس میں آئی ٹی ،ٹیلیکام ، سیا حت میڈیا ، انٹر ٹینمینٹ، ہیلتھ کیئر ، لا جسٹک ، پشیورانہ سروسز ، تعلیم ، آر اینڈ ڈی ، ایس ایم ای سر وسز وغیر ہ شامل ہیں ۔

ایف پی سی سی آئی نے پہلے ہی دلچسپی رکھنے والے پاکستان بھر کے تجا رتی اداروں اور کمپنیوں سے در خواستیں طلب کی ہیں ۔ پاکستانی کمپنیاں B2Bمیٹنگ اور نیٹ ورکنگ کے سلسلے میں بھا رت میں اپنے ہم منصب سے رابطو ں کا وسیع موقعہ حاصل کر سکیں گی ۔