پرائیویٹ علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے ‘ لاہور چیمبر
جمعہ 3 اپریل 2015 17:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جس سے ملکی معیشت کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمود غزنوی نے کہا کہ پاکستان بہترین جغرافیائی حیثیت کا حامل ہے اور تجارت کے حوالے سے خطے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ سے صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا کیونکہ اسے خام مال دنیا کے دور دراز ممالک کی نسبت علاقائی ممالک سے باآسانی اور سستے داموں مل سکے گا جبکہ علاقائی مارکیٹوں تک رسائی بھی آسان ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ سارک ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی کُل آبادی کا 22%ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرچہ سارک دنیا کا ایک بڑی تجارتی بلاک ہے لیکن اس کے اراکین ممالک کی باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے۔
سارک کا جی ڈی پی دنیا کے جی ڈی پی کے 2%سے بھی کم جبکہ دنیا بھر کی برآمدات میں حصہ صرف 1.5%ہے جو اس خطے کی پوٹینشل کی صحیح عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نافٹا، یورپین یونین اور آسیان کی نسبت سارک خطے میں ترقی کی رفتار 5%ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے ہمیں چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی آزادانہ آمد و رفت اس خطے کو یورپین یونین جیسے بلاک میں تبدیل کرسکتی ہے جہاں اراکین ممالک کے لوگ ایک خاندان کی طرح امن و امان سے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ تیزی سے ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس کی پچاس فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اوردنیا کے قدرتی وسائل کا بارہ فیصد یہاں پر ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.