بولان، حکومت تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ

جمعہ 3 اپریل 2015 16:59

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) موجودہ حکومت تعلیم کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔تعلیم کیلئے بجٹ کو پچیس فی صد کر دیا گیا ہے۔بلوچستان کو خواندہ صوبہ بنائیں گے صوبہ بھر میں ستارہ لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں داخل کرنے کیلئے والدین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ان خیالات کا اظہار مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے ڈھاڈر میں ضلع کچھی بولان میں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کی تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن اینڈ کالجز غلام محمد صابر،سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ،ڈی ای او کچھی چوہدری نیاز احمد،اور دیگر تعلیمی آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے بلوچستان کو خواندہ صوبہ بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔

ستارہ لاکھ بچے اس وقت بھی سکولوں سے باہر ہیں جنہیں سکول میں لانے کیلئے والدین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں موجودہ حکومت دیہاتوں اور شہروں میں معیار تعلیم کو عام کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیاس مقصد کیلئے صوبہ کی ستر ہزار سے زائد اساتذہ بھی اپنی اپنی فرائض منصبی اور خدمات کو یقینی بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم سیکھنے اور سکھانے کے عمل کانام ہے جوماں کی گود سے لیکر لحد جاریرہتا ہے۔

جنہوں نے تعلیم کا دامن تھاما وہ ترقی ،کامرانی حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے ضلع کچھی میں تعلیمی خدمات کی پیش نظر مختلف اییجوکیشن سے وابستہ افراد میں نمایاں کاکردگی پر ایوارڈ بھی تقسیم کیئے۔قبل ازیں انہوں نے ماڈل ہائی سکول بوائیز ڈھاڈر کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل داوٴد جان رند نے انہیں سکول کی مختلف کلاسوں اور شعبوں کا معائینہ بھی کرایا ۔

متعلقہ عنوان :