کراچی، حضرت بی بی امہ البنین نے اسلامی اصولوں کو خواتین میں اجاگر کیا ،مولانا محمد عون نقوی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) یوم وفات زوجہ امیر المومنین حضرت علی ،امہ البنین کے موقع پر مرکزی اجتماع نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ خانوادہ اہلبیت کی خواتین نے اپنے علم و عمل ،کردار اور سیرت سے بحیثیت بیٹی،بیوی اور مثالی ماں کا رویہ پیش کیا اور تاریخ اسلام میں سنہری باب کا اضافہ کیا جن میں زوجہ حضرت علی حضرت بی بی امہ البنین  کا خواتین کیلئے اسلامی اصولوں کو آشکار کرنا ناقابل فراموش ہے ،کیونکہ امہ البنین  کی اولاد میں کربلاء کے شیر دل جنرل حضرت عباس علمدار کا نام شجاعت و وفا اور بہاداری میں بے مثل ہے ،امہ البنین کی اولاد نے بیش بہا قربانی دیکر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میڈیا کے ذریعے بے راہ روی کو اپنے گھروں سے دور رکھیں اور اسلام کی مثالی خواتین کے کردار کا مطالعہ کر کے اپنی اولاد میں منتقل کریں ،کیونکہ بہترین ماں ہی نسل کی امین ہوتی ہے،اجتماع سے علامہ جعفر رضا نقوی،علامہ خلیل احمد ،حکیم محمد احمد،جاوید اختر کربلائی اور دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :