جھڈو کے نزدیک پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:58

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) جھڈو کے نزدیک پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ، جھڈو کے نزدیک سنجی موری کے علاقے میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو حضور بخش ٹنگڑی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے جھڈو صحت مرکز لایا گیا ، جھڈو پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالغنی رند نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس پی میر پور خاص کے احکامات پر ہم نے جھڈو میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور جھڈو تعلقہ کے علاقہ سنجی موری پر ڈاکووں کے ٹھکانے پر حملہ کیا تو ڈاکووں نے ہم پر فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ میں بدنام ڈاکو حضور بخش ٹنگڑی کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا جسے ہم نے گرفتار کرلیا جبکہ حضور بضش کت چار ساتھی فرار ہوگئے ، صوبیدار عبدلاغنی رند نے بتایا کہ حضور بخش سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور دس گولیاں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ حضور بخش دس سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ،زخمی ڈاکو حضور بخش کو نازک حالت میں فرسٹ ایڈ دیکر حیدرآباد روانہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

عبدلاغنی رند نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کے سخت احکامات پر ہم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس کی کامیابی کے لئے ہمیں سول سوسائیٹی کا تعاون درکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :