سنجاوی میں دہشتگردو ں کیخلا ف سرچ آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ،دوا یف سی اہلکار زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں دہشتگردو ں کے خلا ف سرچ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک دوا یف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وادی زیارت کی تحصیل سنجاوی میں ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں نے سیکورٹی فورس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو ایف سی اہلکا رزخمی ہوگئے آپریشن کے وقت علاقے میں موبائل سروس مکمل طورپر بند رہی زخمی ایف سی اہلکاروں سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :