قائد آبا ددھماکہ ،زخمی اہلکار دم توڑ گیا ،شہید اہلکاروں کی تعداد 3ہوگئی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے قائد آباد میں 27مارچ کو ایس ایس یو پولیس کمانڈوز کی بس دھماکے کا ایک اور زخمی اہلکار جمعہ کو دم توڑ گیا ہے جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 3ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہید اہلکار کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی ۔واضح رہے کہ 27مارچ کی صبح قائد آباد مرغی خانے کے قریب دھماکے میں 2اہلکار شہید اور 13زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :