سعودی عرب کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، شہباز شریف

جمعہ 3 اپریل 2015 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان لائیوسٹاک پیدا کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے سرمایہ کاروں نے زراعت، لائیوسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش توانائی کے شدید بحران نے تمام شعبوں کو بری طرح متاثرکیا ہے اس لیے گیس سے تین ہزار چھ سو میگا واٹ بجلی کے حصول کے منصوبے لگانے کا پروگرام بنایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :