2 ارب 70کروڑ روپے کے پارلیمنٹ لاجز فیز 2 کے ٹھیکے کی چار سال بعد منسوخی ،سی ڈی اے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان کا انکشاف

جمعہ 3 اپریل 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) دو ارب ستر کروڑ روپے مالیت کے پارلیمنٹ لاجز فیز 2 کے ٹھیکے کی چار سال بعد منسوخی سے سی ڈی اے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے‘ پرائیویٹ کنٹریکٹر نے سی ڈی اے سے ایڈوانس رقم کی مد میں دی جانے والے بینک گارنٹی سے زائد رقم وصول کر رکھی تھی۔ معتبر ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

03 اپریل۔2015ء کو بتایا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سختی سے نوٹس لینے کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے ذمہ داران نے پارلیمنٹ لاجز فیز 2 کا ٹھیکہ تو منسوخ کر دیا ہے تاہم اس منسوخی سے پرائیویٹ کنٹریکٹر کو تو کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ اتھارٹی 34 کروڑ روپے نقصان برداشت کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ سی ڈی اے نے چار سال قبل شروع ہونے والے اس کام کے لئے موبلائزیشن (ایڈوانس رقم) کی مد میں اب تک بنک گارنٹی سے 34 کروڑ روپے زائد رقم وصول کر چکے ہیں اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ ٹھیکیدار کو بنک گارنٹی سے زائد رقم ادا کرنے والوں کا تعین کئے بناء ہی ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا یاد رہے کہ پارلیمنٹ لاجز فیز 2 کا کام سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں ریوارڈ کیا گیا تھا اور چار سالوں میں صرف 20 فیصد کام ہی مکمل ہو سکا ہے جبکہ ٹھیکیدار سی ڈی اے سے 60 فیصد کام کی رقم ایڈوانس وصول کر چکا ہے اور ٹھیکیدار کی جانب سے 20 فیصد کام کے برابر ہی رقم کی بینک گارنٹی سی ڈی اے کو دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سی ڈی اے ترجمان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ زائد رقم کی ادائیگی کرنے والے افسران کا تعین کر کے نہ صرف ریکوری کی جائے گی بلکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا بھی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :