یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں کوٹ ادو کے تین خاندانوں کے 35افراد شامل

جمعہ 3 اپریل 2015 16:04

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں کوٹ ادو کے تین خاندانون کے 35افراد بھی شامل ،کوٹ ادو کے محصور خاندان یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار ،محصور افراد کے رشتہ داروں کا حکومت پاکستان سے یمن میں پھنسے افراد کو واپس لانے کے لیے فور ی انتظامات کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی اشرف اور شبیر اپنے خاندانوں کے افراد کے ہمراہ یمن میں رہائش پذیر ہیں جہاں خانہ جنگی کی وجہ سے کوٹ ادو سے تلعق رکھنے والے 35افراد ایک انگلش سکول میں محصور ہیں جہاں انہیں غذائی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

جبکہ محصور افراد میں محمد آصف،نبیلہ پروین ،محمدین ،اشرف حسین ،ذیشان ،اشرف حسین ،شبیر احمد، ثوبیہ ،شفیق ،عمران ،شکیل ،محمد اشرف اور دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جو اس وقت انتہائی پریشانی کے عالم میں یمن میں محصور ہیں اور اسوقت یمن کے شہر مکلہ میں جاری جنگ کی وجہ سے خوف زدہ ہیں جبکہ ان افراد کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ پاکستانی سفارتخانہ کا بھی کوئی رابطہ نہ ہے ۔جبکہ کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے محصور افراد کے رشتے داروں محمد اقبال وغیرہ نے بتایا کہ انکے بھائی اور دیگر رشتہ داریمن میں پھنسے ہوئے ہیں جنکی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہے۔انکے فوری نکالنے کے لیے پاکستانی حکومت انتظامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :