اگلے چند دنوں میں تمام پاکستانیوں کو یمن سے واپس لائیں گے ، سعودی وزیر دفاع سے صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں مدد کی درخواست کی ،مسلم ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کا حل تلاش کریں گے

وزیر دفاع خواجہ آصف کی یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 16:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چند سو پاکستانی یمن میں رہ گئے ہیں ، اگلے چند دنوں میں تمام پاکستانیوں کو یمن سے واپس نکال لائیں گے ، سعودی وزیر دفاع سے صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں مدد کی درخواست کی ہے ۔ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کا حل تلاش کریں گے ۔ وہ جمعہ کو یمن میں محصور 176 پاکستانیوں کے استقبال کے موقع پر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیشتر پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیا گیا ہے ، امید ہے چند دنوں میں تمام محصور پاکستانی وطن واپس آجائیں گے ، اگر صنعا ایئرپورٹ آپریشنل ہوا تو وہاں سے بھی پاکستانیوں کو نکالا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چند سو پاکستانی یمن میں رہ گئے ہیں ، انہیں بھی نکالا جارہا ہے ، یمن میں حدیدہ ایئرپورٹ کام کررہا ہے ، مکلا اور صنعاء میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی جلد نکال لیا جائے گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مسئلے کا حل تلاش کریں گے ۔ یمن کی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں یمن میں قیام امن اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر بات ہوگی ، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کا عظم کیا ہوا ہے ، سعودی حکام سے صنعا میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے مدد کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا کہ یمن میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو لانے کیلئے جہاز تیار ہے ، صرف این او سی کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :