آسٹریلوی آل راوٴنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاؤنٹی سے معاہدہ

جمعہ 3 اپریل 2015 15:50

آسٹریلوی آل راوٴنڈرموسیزہینریکس کا سرے کاؤنٹی سے معاہدہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) آسٹریلوی آل راوٴنڈر موسیز ہینریکس نے انگلش کاوٴنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا وہ اس سال نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سرے کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ہینریکس کا کہنا ہے کہ وہ سرے کاوئنٹی سے معاہدہ کر کے بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ایک تاریخی کلب ہے اور اس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہنریکس نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ۱ہزار6 سو24 رنز اور70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔وہ اس سے پہلے ،آسٹریلیا،آسٹریلیا اے ، نیو ساوٴتھ ویلز، سڈنی سکسرزاور کئی آئی پی ایل ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔