میامی اوپن ٹینس :جوکووچ اور یوآن ازنر کی سیمی فائنل میں رسائی

جمعہ 3 اپریل 2015 15:45

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سربیا کے نواک جوکووچ اور امریکا کے یوآن ازنر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،امریکہ کی شہرمیامی میں جاری ایونٹ میں ماسٹرزایونٹ کے تیسرے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جووکوچ نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا،سربین اسٹارنے میچ میں سات، پانچ اور سات، پانچ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، چوتھے کوارٹرفائنل میں امریکا کے یوآن ازنر نے جاپان کے کائی نیشیکوری کو پچھاڑتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرکیا،ازنر کی فتح کا اسکور چھ، چار اور چھ، تین رہا۔

متعلقہ عنوان :