گدرگریڈاسٹیشن پرتعینات واپڈااہلکاروں نے سخاوت میں حاتم طائی کے قبرکوبھی لات مار دی،مولی اورگدرکے فیڈرزپرسینکڑوں غیرقانونی ٹیوب ویلزکو”شش ماہی معاہدہ “ کے تحت مکمل چھوٹ دے دی

جمعہ 3 اپریل 2015 15:45

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء )حلوائی کی دکان پرناناجی کی فاتحہ !،گدرگریڈاسٹیشن پرتعینات واپڈااہلکاروں نے سخاوت میں حاتم طائی کے قبرکوبھی لات مار دی،مولی اورگدرکے فیڈرزپرسینکڑوں غیرقانونی ٹیوب ویلزکو”شش ماہی معاہدہ “ کے تحت مکمل چھوٹ دے دی گئی ،زمینداروں اورواپڈاہلکاروں کے مذکورہ مک مکاکے نتیجے میں کیسکوکوماہانہ لاکھوں روپے کادھچکہ،لیکن بالائی حکام صورتحال سے انجان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک میں بجلی کابحران حکومت اورعوام کودن میں تارے دکھارہاہے تودوسری جانب گدرگریڈاسٹیشن پرتعینات اہلکارسخاوت میں سب کومات دے کر”بجلی برائے فروخت“ کے منافع بخش کاروبارمیں پورے طرح منہمک ہیں ،چونکہ مذکورہ گریڈاسٹیشن سے منسلک فیڈرزپرغیرقانونی ٹیوب ویلوں کے رجحان کی حوصلہ افزائی کافی عرصوں سے مشہورہے ،اب یہ کاروبارباقاعدہ ”معاہدہ“ کے زریعے ہورہاہے ،جس کے تحت کسی بھی فیڈرکے زمینداران مشترکہ طورپر”شش ماہی “ مقررہ بھتہ اداکرکے بلاتعطل مفت بجلی استعمال کرسکتے ہیں،زرائع کے مطابق واپڈاعملہ اورزمینداروں کے مابین مذکورہ معاہدہ ایک تفصیلی نشست کے نتیجے میں عمل میں آیا،جس میں فریقین نے خوش اسلو بی سے معاملہ طے پانے کی خوشی میں ایک دوسرے کے منہ بھی میٹھاکرگئے ،اب دیکھنایہ ہے کہ ایک ایساملک جہاں اس وقت قومی بحران بجلی کی قلت قرارپاچکی ہو،وہاں سرکاری ملازمین کواس طرح کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑاکرریاست کی معیشت کوقدغن لگانے پرمبنی غیرقانونی معاہدے کرنے کی کیاسزاء ملتی ہے ؟