تجاوزات کی بھر مار نے ڈیرہ اللہ یار کا حسن ماند کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 15:44

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء )تجاوزات کی بھر مار نے ڈیرہ اللہ یار کا حسن ماند کر دیا ہے نا جائز تجاوزات ،گرانفروشی ،زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کے خلاف سخت سے سخت کا روائی عمل میں لائی جائے گی بازار اور اس کے ملحقہ مارکیٹوں ،سبزی مارکیٹ،مٹن مارکیٹ،ہو ٹلوں اور سیلون والوں کو صفائی کے متعلق سختی سے پابند بنایا جائے گاان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یارمیرمحمد ایوب کھوسہ نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

03 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء “ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیامیرمحمد ایوب کھوسہ کا کہنا ہے کہ نا جائز تجاوزات ،گرانفروشی،زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور نا ہی کسی کو اجازت دیں گے کہ وہ کاروبار کی آڑ میں غیر اخلاقی غیر سیاسی عمل سے کام لے جس سے معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہوں چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ بازار اور اس کے ملحقہ مارکیٹوں ،سبزی مارکیٹ،مٹن مارکیٹ، ہوٹلوں اور سیلون والوں کو صفائی کے متعلق سختی سے پابند بنایا جائے گا اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کی صوتحال کو بہتر بنانے کیلئے جلد سے جلد کچرہ دان نصب کیئے جائیں گے۔