تعلیمی پروگرام ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کے تحت مہم کا آغاز ضلع اٹک میں کردیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 15:39

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر تعلیمی پروگرام پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت یونیورسل پرائمری اور یونیورسل سکینڈری ایجوکیشن مہم کا آغاز ضلع اٹک میں کردیا گیا اس ضمن میں ایک باضابطہ تقریب گورنمنٹ پائیلیٹ سکینڈری سکول اٹک میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تھے۔

مہمان خصوصی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ان اقدامات میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی اور حاضری یقینی بنانا ،سکولوں کے طلبا او ر طالبات کے زیادہ سے زیادہ داخلے ، نصابی کتابوں کی مفت تقسیم ،ہونہار طلبہ میں لیب ٹاپ کی تقسیم کے علاوہ دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے سکولوں میں گیار ہ لاکھ بچوں کا اضافی داخلہ کیا گیا ، اساتذہ کی حاضری میں بیس فیصد اضافہ ہوا، ۵۳ ہزار سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کی گئی ۔ ۵۷ ہزار ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ایک کرور پچیس لاکھ بچوں کو مفت نصابی کتب فراہم کی گئیں۔ نہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے سکولوں میں گیار ہ لاکھ بچوں کا اضافی داخلہ کیا گیا ، اساتذہ کی حاضری میں بیس فیصد اضافہ ہوا، ۵۳ ہزار سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کی گئی ۔

۵۷ ہزار ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایک کرور پچیس لاکھ بچوں کو مفت نصابی کتب فراہم کی گئیں۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کا عظیم ترین ترقی یافتہ ملک بنے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن اٹک قاضی ظہور حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے تحت تعلیمی انقلاب کی اس مہم کے لیے اگلے تین سالوں کے دوران ہر کلاس روم میں بلند معیار تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا، جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جائے گی ، بہتر راہنمائی اور احتساب کا موثر نظام قائم کیا جائے گا۔

طلبا کو عالمی معیار کی کتب فراہم کی جائیں گی ۔ سکولوں میں سو فیصد بچوں کا داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ ایک اضافی مضمون نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے گا جس کی بنیاد برداشت ، محبت اور بھائی چارے پر ہوگی جو کہ انتہا پسندی کو کچلنے میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت ضلع بھر کے تمام تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو دن حاضری کو یقینی بنائیں اور وہاں پر انگریزی ، حساب ، سائینس اور اردو کی تعلیم دیں۔

اس ضمن میں باقاعدہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔تقریب میں اے سی اٹک سید نذارت علی شاہ، ڈی ایم او فاروق اکمل، صدر مسلم لیگ نواز اٹک جاوید خان باجوڑی، سلیم شہزاد ،ڈی او سکینڈری چوہدری محمد الیاس، سینئر ہیڈ ماسٹر شیخ آصف صدیقی کے علاوہ حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :