زین قتل کیس ،مرکزی ملزم مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جمعہ 3 اپریل 2015 15:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز جنوبی چھاؤنی پولیس کی جانب سے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان صادق امین ، اکرام ، سعد اللہ اور آصف کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا گیا ۔
جج رائے ایوب مارتھ کے روبرو وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مقتول زین کراس فائرنگ سے ہلاک ہوا ، ارادہ قبل کرنا نہیں تھا ،دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا لہٰذا سیشن عدالت بھیجا جائے ۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 11اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.