وزیر اعظم نواز شریف ترکی پہنچ گئے، ترکی کے شہری امور اور ماحول کے وزیر نے استقبال کیا

جمعہ 3 اپریل 2015 15:32

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ترکی کے ایک روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے ،ترکی کے شہری امور اور ماحول کے وزیر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیر اعظم نواز شریف اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ترکی کے ہم منصب اور ترک صدر سے ملاقاتیں کریں گے جس میں یمن کی صورت حال ،مشرق وسطی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :