لاہور ، فوڈ اتھارٹی کے چھاپہ کے نتیجہ میں ریسٹورنٹ میں ناقص صفائی کے باعث جرمانے ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والے گارلک ہرب کے نمونہ جات بھی لیبارٹری بھجوادئیے گئے

جمعہ 3 اپریل 2015 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپہ کے نتیجہ میں ریسٹورنٹ میں ناقص صفائی کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والے گارلک ہرب کے نمونہ جات لیبارٹری کو بھجوادئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز داتا گنج بخش ٹاؤن کے فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر محمد ندیم نے پولو کلب کے لاؤنج میں قائم ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا۔

ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھنے پر ریسٹورنٹ کو25ہزار روپے جرمانہ عائد کی اگیا جبکہ ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والے گارلک ہرب بھی زائد المعیاد پایا گیا ۔ گارلک ہرب کے نمونہ جات کو چیک کرنے کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔ سیفٹی آفیسر محمد ندیم نے کہا کہ وہ اپنے ٹاؤن میں ریسٹورنٹس‘ شادی ہالز‘ ہوٹلز اور ایسی جگہوں پر جہاں خوردونوش کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوڈاتھارٹی کے قیام کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ عوام الناس کو فروخت کی جانے والی خوردونوش اشیاء انسانی صحت کے لیے مضر نہ ہوں اور جہاں یہ اشیاء تیار کی جارہی ہیں ان مقامات پر حفظان صھت کے اصولوں کے مطابق کام کیا جارہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب سے فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اتھارٹی کے سینکڑوں چھاپوں کے دوران بڑی بڑی معروف شاپس کو سربمہر کیا جاچکا ہے اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کے نتیجہ میں اب بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی صفائی کے انتظامات تیز بنائے گئے ہیں اور اشیاء خوردونوش کا معیار بھی پہلے سے بہتر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :