چینی صدرژی جن پنگ کے دورہ پاکستان پرسیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں

جمعہ 3 اپریل 2015 14:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) چینی صدرژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران بڑے پیمانے پرسکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ چینی صدرکی سکیورٹی کی ذمہ دارہوگی۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پرچینی صدر کے دورے کے حتمی شیڈول کو خفیہ رکھاجارہاہے۔ دورہ پاکستان کے دوران چین کے صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے جبکہ اس موقع پر اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :