اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات 2مئی کو ہوں گے

جمعہ 3 اپریل 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات 2مئی کو ہوں گے ۔پانچ نشستوں کے لئے 32امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا جبکہ 37 سو وکلاء ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بار کے ترجمان چوہدری خالد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد بار کونسل کے پہلے انتخابات 2مئی کو ہوں گے بار کونسل کے کل ممبران کی تعداد 37سو ہے جن میں سات سو خواتین وکلاء ہیں جو کہ بار کونسل کے 5ممبران کا انتخاب کریں گے ۔

ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر واجد علی گیلانی ،نصیر احمد کیانی ،شعیب شاہین ،سجاد افضل چیمہ ،قاضی رفیع الدین ایڈوکیٹ اور کلثوم رفیق ایڈوکیٹ سمیت 32امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا جو بانچ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لیں گے وہ کامیاب امیدوار قرار پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :