اردو زبان نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان خصوصی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، عبدالباسط

جمعہ 3 اپریل 2015 14:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بھا رت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اردو زبان نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان خصوصی تعلقات کے فروغ میں معاون ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک لیکچر میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ” شاعری “ جیسی ثقافتی سرگرمیاں دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اردو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں مشترکہ مقبول زبان ہیں اور زبان دونوں ممالک کے عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردارادا کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :