وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید لاڑکانہ پہنچ گئے

جمعہ 3 اپریل 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید لاڑکانہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے سلسلے میں آزاد کشمیر پیپلزپارٹی وزیراعظم چوہدری مجید آج جمعہ کو لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری مجید پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر زرداری سے اور پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ‘ فریال تالپور‘ رحمان ملک اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :