ہری پور، پولیس کا رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز کے گھر پر چھاپہ ،غیر قانونی اسلحہ برآمد

پولیس نے گوہرنواز کا بھتیجا گرفتار کر لیا، ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 3 اپریل 2015 14:28

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پولیس نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رکن گوہر نواز کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے ، پولیس نے گھر میں موجود ایم پی اے کے بھتیجے سمیع اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم پی اے گوہرنواز جوقومی وطن پارٹی (شیر پاؤ گروپ) کے رکن صوبائی اسمبلی گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کی ایم پی اے کے گھر میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ مارا لیکنمشتبہ ملزم کی گرفتاری عمل نہ آ سکی تاہم گھر میں موجود غیر قانونی اسلحہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے گھر میں موجود ایم پی اے کا بھتیجا سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبک ہ ایم پی اے گوہر نواز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔