بونیرمیں طوفانی بارشیں،مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئیں

جمعہ 3 اپریل 2015 14:27

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بونیر میں طوفانی بارشوں کے باعث پہاڑی تودہ ایک گھر پر گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال لیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بونیر میں گزشتہ رات سے شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ بونیر کے علاقے املوک درہ میں طوفان بارشوں سے پہاڑی تودہ ایک مکان پر آگرا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود ماں اور اس کے 2 بیٹے ملبے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور3 گھنٹے بعد تودہ کے نیچے سے لاشیں نکال لی گئیں

متعلقہ عنوان :