پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 3 اپریل 2015 14:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 2 افغان باشندوں سمیت 76 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

حکا م کے مطابق کارروائی کارخانو اور حیات آباد کے علاقوں میں کی گئی جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران 2 افغان باشندوں سمیت 76 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 6 پستول، 8 کلاشنکوف اور 300 کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :