کرس گیل کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی

جمعہ 3 اپریل 2015 13:41

کرس گیل کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کے آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرس گیل کمر کی انجری کا شکا ر ہونے کے باعث پہلے ہی اپریل میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور 8اپریل سے شروع ہونے والی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلیں گے جس کے بعد وہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کے لیے روانہ ہوں گے جہاں 13جون کو گلیمورگن کیخلاف وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے ۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13جون کو کرس گیل کے آبائی علاقے جمیکا میں کھیلا جائے گا اور اس بات کا امکان انتہائی کم ہے کہ وہ انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ چھوڑ کر آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں ۔ یاد رہے کہ کرس گیل پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ زخمی ہونے کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہوئے ہیں تاہم ابھی ان کا اس فارمیٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :